انسانی حقو ق کی خلاف ورزی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ڈی پی او خوشاب طلب

اسلام آباد(خبر نگار) انسانی حقوق کمشن نے خوشاب پولیس کی جانب سے انسانی حقو ق کی خلاف ورزی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب کو طلب کر لیا ہے ،نوٹس شہری(ع) کی جانب سے دائرکی گئی آن لائن درخواست پر لیا گیا ہے، معاملے کی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی، درخواست میں موقف اختیارکیاتھا کہ خوشاب پولیس کے سب انسپکٹر و دیگر اہلکاروں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر وارنٹ اور لیڈی پولیس کے شہری کے گھر گھس گئے اور وہاں اہل خانہ کو ہراساں اور زدو کوب کیا ہے ، قومی کمشن برائے انسانی حقوق کے سنئیر کنسلٹنٹ نے ڈی پی او خوشاب کو نوٹس بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے ایکٹ 2012 کی سیکشن9 کے تحت سامنے 20 دسمبر کو پیش ہو یا اپنے نمائندے کوپیش کریں پیش نہ ہونے کی صورت میں کمشن قانون کے تحت کاروائی کرنے کا پابند ہوگا جس کے ذمہ دار آپ خود ہونگے ، معاملے کی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔