نیشنل ہائی وے کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(خبر نگار)نیشنل ہائی وے کونسل (این ایچ سی)کا 30واں اجلاس آج بروز جمعہ دن گیارہ بجے وزارت مواصلات ’’ڈی بلاک ‘‘پاک سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کریں گے جو کہ کونسل کے بلحاظ عہدہ صدر ہیں۔ اجلاس صرف تین نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے ۔جس میں وزیرمملکت مواصلات جنید چوہدری ،پارلیمانی سیکرٹریمیاں عالم داد لالیکا ،ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات تاشفین خان سمیت کوئی 19ارکان شرکت کریں گے۔