تھا نہ گو لڑہ اور تھانہ بھارہ کہو کے مختلف علا قوں میں سر چ آ پر یشن،12 مشتبہ افرادگرفتار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس اور رینجرزنے جمعرات کو تھا نہ گو لڑہ اور تھانہ بھارہ کہو کے مختلف علا قوں میں سر چ آ پر یشن کیا اس دوران 12 مشتبہ افراد کو حر است میں لے لیا گیا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدبھی قبضے میں لے لیا گیا بر آمد ہو نے والے اسلحہ میں دو عدد سب مشین گنیں ،دو عدد ٹرپل ٹورائفلیں، 3عدد 12بو ر گنیں ، ایک عدد 8mmرائفل ، پانچ عدد 30بور پستول معہ ایمو نیشن شامل ہیں جبکہ بغیر کاغذات تین موٹر سائیکل بھی تھانہ میں بند کر دئیے گئے حر است میں لے گئے افراد سے مزید تحقیقا ت جا ری ہے۔