تعلیمی اداروں ، ٹرانسپورٹ اڈوں ، ائرپورٹ ،پارکوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں سیکیورٹی امور پر غور کیا گیا اجلاس میں سینئر پولیس اور ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں تعلیمی اداروں سمیت اہم مقامات پر تھریٹ الرٹ ملنے پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا تعلیمی اداروں ، ٹرانسپورٹ اڈوں ، ائرپورٹ ،زیادہ رش والے مقامات ، پارکوں اور دیگر جگہوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیلئے کمشنر نے ہدایات جاری کیں شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس ، رینجرز اور کیو آر ایف کا گشت بڑہانے کی بھی ہدایات دی گئیں ۔