بینظیر ائرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والا مسافر نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر گرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ابوظہبی سے آنے والے مسافر کو اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر حراست میں لے لیا علی زادہ پرواز نمبر522 کے ذریعے ابوظہبی سے اسلام آباد آیا تو کوائچ چیک کرنے پر اس کا پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل نکلا ۔