اسلام آباد میں شادی شدہ عورت سمیت دو افراد اغواء
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں شادی شدہ عورت سمیت دو افراد اغواء کرلئے گئے تھانہ شہزاد ٹائون کو محمد اسلم نے بتایا کہ جبی میں لیاقت وغیرہ پانچ ملزمان نے مدعی کی بیوی زاہدہ کو اغواء کرلیا ہے تھانہ کوہسار کو مجاہد اسلام نے بتایا کہ میرے بھائی عمر فاروق کو بلیو ایریا سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔