چکلالہ کینٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے کھدائی، شہری شدید اذیت کا شکار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چکلالہ کینٹ کے علاقوں میں جاری ترقیاتی کام عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث بن گئے ۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں تلسہ روڈ ،لالہ زار ،لین 5،فائیو اے ،مظہر قیوم روڈ سمیت ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں نے بتایاکہ ان علاقوں میں گلیوں کی تعمیر و مرمت ،سیوریج ودیگر ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ماہ قبل کی جانے والی کھدائی سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں ۔دوسری جانب ٹھیکیدار نے کام کو مکمل کرنے کی بجائے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر کے کام ادھورا چھوڑ دیاہے ۔شہریوں نے بتایاکہ گلیوں کی کھدائی کی وجہ سے اہل علاقہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز گلی کے باہر کھڑی کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے چوری کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔