راولپنڈی سے بچوں سمیت دو شادی شدہ عورتیں اور چار بہنیں اغواء

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی سے بچوں سمیت دو شادی شدہ عورتیں اور چار بہنوں کواغواء کرلیا گیا ایک لڑکی بھی اغواء ہوگئی تھانہ سول لائن کو شیخ عامر وحید سکنہ ڈھیری حسن آباد نے بتایا کہ مدعی کی بیوی مہہ جبین ، بچوں اور عنصر کی بیوی سنبل فاروق اور بچوں کو ملزمان شیخ عمر محمود وغیرہ نے ورغلاء کر اغواء کرلیا ہے تھانہ ریس کورس کو بشیر احمد نے بتایا کہ راول ٹائون میں ملزمان اسامہ وغیرہ نے مدعی کی بیٹی کرن کو اغواء کرلیا ہے تھانہ ائرپورٹ کو راضیہ طارق نے بتایا کہ سنگرال ٹائون میں میری چار بیٹیوں22 سالہ سکینہ ، 15 سالہ حمامہ ، 14 سالہ سدرہ اور14 سالہ قرۃ العین کو ملزمان اسد عباس وغیرہ نے اغواء کرلیا ہے ۔