گلشن دادن خان اورر شمس آبادکے مکین سردیوں کا آغاز ہوتے ہی گیس سے محروم
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) گلشن دادن خان اور شمس آباد میں جہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ مری کے لوگوں کی اکثریت آباد ہے سردیوں کا آغاز ہوتے ہی گیس سے محروم ہو گئی ہے۔ گلشن دادن خان کے ہزاروں باسیوں کو کھانا پکانے کے لئے بھی گیس میسر نہیں ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو تیل اور گیس کے وفاقی وزیر بھی ہیں‘ کی توجہ گیس سے محرومی کی طرف مبذول کراتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے کے باسیوں پر رحم کریں اور سوئی ناردرن گیس کی انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ وہ علاقے میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس علاقے میں سکول جانے والے طلبہ وطالبات اور سرکاری ملازمین ناشتے کے بغیر گھر سے نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔