ماڈل عدالتوں نے قتل سمیت34فوجداری اور دیوانی کیسزکے فیصلے سنادئیے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر کی سربراہی میں ماڈل عدالتوں نے قتل سمیت34فوجداری اور دیوانی کیسزکے فیصلے سنائے جن میں3 ملزمان کو پروبیشن کی سزاسناتے ہوئے 7 ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ منشیات کے الزام میں 9ماہ 28 دن قید کی سزا سنائی گئی ، عدالتوں نے فوجداری کیسز میں 92گواہان کے بیان ریکارڈ کئے ۔ اسی طرح سول ایپلٹ کورٹس نے 8 سول اپیلوں کے فیصلے سنائے جبکہ سول عدالتوں نے 11 سول کیسوں کے فیصلے سنائے سول کیسزں30گواہان کے بیان ریکارڈ کئے گئے ۔ای کورٹ نے ویڈیولنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے15حوالاتیوں کی حاضری لگائی۔