سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا اچانک بینظیر بھٹو ائرپورٹ کا دورہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے جمعرات کو اچانک بینظیر بھٹو ائرپورٹ کا دورہ کیا حکام نے اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز نمبرER - 503 کی فٹنیس چیک کرنے کے بعد اسے ٹیک آف کرنے سے روک دیا جہاز میں سوار مسافروں اور عملے کے ارکان کو بھی اتار لیا گیا مسافروں نے جہاز روکنے پر احتجاج بھی کیا سول ایوی ایشن حکام نے مختلف دیگر جہازوں کی بھی فٹنیس چیک کی ۔