رنجش پر مبینہ طور پر ایک گھر کو آگ لگا دی گئی ، نقدی ، قیمتی سامان جل کر راکھ

رنجش پر مبینہ طور پر ایک گھر کو آگ لگا دی گئی ، نقدی ، قیمتی سامان جل کر راکھ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں رنجش پر مبینہ طور پر ایک گھر کو آگ لگا دی گئی جس سے نقدی ، قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگئے پولیس کو عدنان طارق نے بتایا کہ غازی آباد میں مدعی اپنی فیملی کے ہمراہ رات کو محو خواب تھا کہ میرے گھر کو آگ لگا دی گئی جس سے دو لاکھ روپے کی نقدی ، ایل ای ڈی ، موبائل فون ، کمپیوٹر مالیتی80 ہزار روپے جل کر راکھ ہوگئے مجھ سے ملزمان زاہدوغیرہ کا جھگڑا ہوا تھا جنہوں نے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔