اسلحہ و منشیات برآمد،9ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں,ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان کو گرفتارکر لیا تھانہ پیرودھائی پولیس نے توصیف کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر لیا،اویس سے پستول بور معہ 4روند،محمد سائل سے پستول بور معہ 4روند،ایاز سے پستول بور معہ 4روند،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جبران سے 525گرام چرس،بلال سے 1260گرام چرس،تھانہ مندرہ پولیس نے عارف سے 1070گرام چرس،امجد سے 40بوتل شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے ہستم خان سے پستول بور معہ 5روند بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔