دہشت گردی خطرا ت کے پیش نظر نجی و سر کا ری تعلیمی ادا رو ں کے سکیو ر ٹی آڈٹ کیلئے ٹیمیں تشکیل

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی نے دہشت گردی خطرا ت کے پیش نظر نجی و سر کا ری تعلیمی ادا رو ں کے سکیو ر ٹی آڈٹ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیںجو یو نین کو نسل لیول تک نجی و سر کا ری سکو لو ں کا سکیور ٹی آ ٓڈٹ ایک ہفتے تک مکمل کریں گی ،جس کے بعد قواعد و ضوا بط پر عمل نہ کر نے والے سکو لو ں کو سر بمہر کر دیا جا ئے گا ،اس با ت کا فیصلہ جمعرات کو چیف ایگزیکٹو آفیسر برا ئے ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی راولپنڈی قا ضی ظہو ر الحق کی سر برا ہی میں ہو نے والے اہم اجلا س میں کیا گیا ہے جس میں ضلعی ایجو کیشن آفیسر قا ضی طا رق محمو د ،ڈپٹی ڈی ای اوز، ایلی منٹری اکر م ضیا ء ،سکینڈری ملک امجد محمو د ،مسز شہنا ز ،ممبر ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی و سکیو ر ٹی آڈٹ کمیٹی ابرا ر احمد خا ن نے بھی شر کت کی ،اجلا س میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صو با ئی محکمہ دا خلہ کے جا ری کر دہ ایس او پیز جس میں بیرو نی دیوا ر آٹھ فٹ اونچی ہو نے ،دیوا ر پر خا ر دا ر تا ر سمیت لیزر لا ئٹ کی تنصیب ،مر کزی گیٹ و چھت پر سکیو ر ٹی گا ر ڈ کی مو جو د گی ،مر کزی در وا زے پر رکا و ٹو ںکی مو جو د گی ،تعلیمی ادا رو ں کے اندر و با ہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہو نے ،مر کزی در وا زے پر آنے جا نے والو ں کا ریکا ر ڈ رکھنے کے لئے رجسٹرڈ کی مو جو د گی سمیت دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کر وا یا جا ئے گا ،سکیو ر ٹی آڈٹ کر نے والی ٹیمیں اس حوا لے سے کسی سے کو ئی رعائیت نہیں بر تیں گی ،ایس او پیز میں کمی پر نجی و سر کا ری ادا رو ں کو ایک ہفتہ کی مہلت دی جا ئے گی بعد ازا ں کو تا ہی بر تنے پر ان سکو لو ں کو سر بمہر کر دیا جا ئے گا ،اور یہ سکیو ر ٹی آڈٹ ضلع کے تما م اے پلس ،اے بشمو ل تما م کیٹگری کے سکو لو ں کا کیا جا ئے گا ۔