4ڈاکو شہری سے 12ہزار امریکی ڈالر چھین کر فرار،مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا

راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیاتھانہ بنی کو بابر شہزادسکنہ قائد اعظم کالونی نے بتایا کہ میں منی چینجر سے ساڑھے بارہ ہزار امریکی ڈالر تبدیل کرا کے لارہا تھا جب میں چاندنی چوک فلائی اوور پہنچا تو چار مسلح ڈاکوئوں نے جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے مجھے روک لیا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے ڈالر چھین لئے میری مذاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے مدعی کو شدید زخمی کردیا تھانہ ویسٹریج کو طاہر محمود ملک نے بتایا کہ لین نمبر5 میں میرے گھر کے تالے توڑ کر چار لاکھ16 ہزار روپے کی نقدی ، 30 ہزار250 روپے مالیتی انعامی بانڈز ، طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ ریس کورس کو جان محمد نے بتایا کہ پشاور روڈ عسکری بینک کے قریب تین ڈاکو مجھ سے50 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نصیر آباد کو مسماۃ شاہین رضاء نے بتایا کہ میرے گھر واقع ڈھوک گوجراں میں تالے توڑ کر تین لاکھ روپے کے انعامی بانڈز اور 30 ہز ار روپے کی نقدی چوری کر لی گئی تھانہ کینٹ کو محمد جواد علی نے بتایا کہ ہاتھی چوک سے میری کار نمبرSS - 16 چوری ہوگئی تھانہ وارث خان کو سعید احمد خان نے بتایا کہ ٹیپوروڈ سے میری کرولا کار نمبرBEM - 454 چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کو اسرار احمد نے بتایا کہ شکریال میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIN - 9204 چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کو فرخ محمود نے بتایا کہ حیدر روڈ سے میرا موٹر سائیکل نمبرAML - 736 چوری ہوگیا تھانہ نصیر آباد کو نور حسین نے بتایا کہ چاکرہ میں بلاک بنانے کی میری فیکٹری سے چار لاکھ45 ہزار روپے مالیتی مشینری چوری ہوگئی تھانہ ریس کورس کو محمد عارف خان نے بتایا کہ کیانی روڈ پر میری دکان میں آئے شخص نے مجھ پر تشدد کیا اور اور دس ہزار روپے کی نقدی چھین کر لے گیا تھانہ سول لائن کو سہیل احمد نے بتایا کہ کچہری میں تین مردوں اور ایک عورت نے مجھے جوس پلایا جس سے مدعی بیہوش ہوگیا ملزمان میری جیب سے45 ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ نکال کر لے گئے بعد میں ملزمان نے میرے اے ٹی ایم سے89 ہزار روپے نکال لئے تھانہ کوہسار کو محمد امین نے بتایا کہ بلیو ایریا میں ایک ڈاکو نے مجھے پستول دکھا کر مجھ سے نقدی چھین لی تھانہ نیلور کو محمد فیاض نے بتایا کہ چار مسلح ڈاکو مجھ سے موٹر سائیکل اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔