ایک تصویر………… ایک کہانی

ایک تصویر………… ایک کہانی

زیر نظر تصویر راولپنڈی کی معروف شاہراہ ائرپورٹ روڈ کی ہے ۔ سڑک پر کھلا مین ہول کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ کسی بھی ایسے حادثے سے بچنے کیلئے کسی خدا ترس انسان نے اپنی سی کوشش کرکے ٹریفک کو اس کھلے مین ہول کے نقصانات سے بچانے کی کوشش کی ہے اور پیپلز پارٹی کا ایک پوسٹر لٹکا کر مین ہول کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم مین ہول کو کور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کا پوسٹر الٹا لگ گیا۔ جس پر شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر الٹی نظر آرہی ہے۔ محترمہ ایک بین الاقوامی لیڈر رہی ہیں۔ جہاں یہ ان کی توہین ہے وہاں مقامی جیالوں کی بے حسی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔ کیا کسی جیالے کی نظر اس پر نہیں پڑی کہ ان کی قائد کا پوسٹر الٹا لگا ہوا ہے۔ کسی نے اسے سیدھا کرنے کی کوشش نہ کی۔ جو ہماری قومی بے حسی کی ایک واضح مثال ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس روڈ کی کارپٹنگ کی گئی لیکن آج کھلے مین ہول کسی بھی وقت کوئی قیمتی جان لے سکتے ہیں۔ انتظامیہ کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ (تحریر و تصویر: ایم جاوید)