عمران ذاتی زندگی میں جو کچھ کرتے رہے ہیں ہم اس پر بات کرنا نہیں چاہتے، چوہدری منظور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے ترجمان چوہدری منظور نے آصف علی زرداری کے بارے میں عمران خان کے بیان پر ردعملظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمال ڈالنا پی پی پی کی میراث ہے۔ طالبان دھمال ڈالنے والوں پر خودکش اور عمران خان نیازی نظریاتی حملے کرتا ہے۔ عمران خان ذاتی زندگی میں جو کچھ کرتے رہے ہیں ہم اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سخی لال شہباز قلندر کے مزار پر دھمال ڈالی۔ جیالے کوڑوں کی چھنکار پر دھمال ڈالتے اور پھانسی گھاٹ پر بھی رقص کرتے رہے۔ طالبان اور عمران دونوں کا ہدف ایک ہی ہے۔