سارک تنظیم کے یوم منشور کے موقع پر آج وزارت خارجہ میں استقبالیہ دیا جائیگا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سارک تنظیم کے 33ویں ’’ یوم منشور ‘ کے موقع پر آج جمعہ کو یہاں وزارت خارجہ میں ایک استقبالیہ دیا جائے گا جس میںسارک رکن ممالک کے سفیر، ہائی کمشنرز اور دوسرے سفارتکار شریک ہوں گے۔ پاکستان سارک کے بانی اراکین میں شامل ہے اور اس کا ایک متحرک رکن ہے۔ پاکستان سارک کی دو سربراہ کانفرنس منعقد کرواچکا ہے اور انیسویں سارک سربراہ کانفرنس بھی پاکستان میں ہوگی۔