سکوک، یورو بانڈز کے اجراء سے حاصل شدہ اڑھائی ارب ڈالر موصول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کو سکوک بانڈ اور یورو بانڈ کے اجراء سے حاصل شدہ 2 ارب 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ دونوں بانڈ گزشتہ ہفتہ جاری کیے گئے تھے۔ بانڈز کی رقم ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔