بلاول بھٹو کی دوبئی روانگی میئر لندن صادق خان نے ملاقات کی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر فرحت اﷲ بابر کے ہمراہ دوبئی روانہ ہوگئے۔ دونوں کی دوبئی روانگی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری سے میئر لندن صادق خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔