سینٹ الیکشن سے پہلے ہی کوئیک مارچ ہوجائیگا، شیخ رشید

سینٹ الیکشن سے پہلے ہی کوئیک مارچ ہوجائیگا، شیخ رشید

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن سے پہلے کوئیک مارچ ہوجائے گا‘ مولانا فضل الرحمن بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آجائیں گے۔ آصف زرداری کی شمولیت سے ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بنے گا‘جمعرات کو شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کا دھڑن تختہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ لندن‘ دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں۔ نواز شریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈار نے لوٹی۔ طاہر القادری کیا پوری قوم دھرنے میں ہے دو سو ارب روپے کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے۔