سینٹ قائمہ کمیٹی نے ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968ء میں ترمیمی بل 2017ءکی منظوری دیدی
اسلام آبا د (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968 میں ترمیمی بل 2017کی منظوری دے دی، بل کی منظوری کے بعد تمباکو کے پودے کے کسی بھی حصے سے بنائی جانے والی پروڈکٹ تمباکو کہلائے گی، اس سے قبل صرف تمباکو کے پودے کے پتوں سے بننے والی پروڈکٹ تمباکو کہلاتی تھی۔ گزشتہ روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی کامرس اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا اجلاس سینیٹرشبلی فراز کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968میں ترمیمی بل 2017پر بحث کی گئی۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ ترمیمی بل دوہزار سترہ 24 اکتوبر کو سینٹ نے کمیٹی کو بھیجا تھا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دو نمبر سگریٹ کی روک تھام کیسے ہو گی ، ٹیکس جب بڑھتے ہیں تو دو نمبر سگریٹ زیادہ لئے جاتے ہیں، پاکستان ٹوبیکو بورڈ حکام نے کہا کہ دو نمبر سگریٹ کا معاملہ ایف بی آر کو دیکھنا ہے ایف بی آر نے بجٹ میں ٹیکس ریفارمز کئے ہیں۔
ٹوبیکو