ڈاکٹر عاصم کا ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط

اسلام آباد(آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم نے ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا۔ڈاکٹر عاصم کوایک مہینے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری شیرافگن نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
ڈاکٹر عاصم/خط