فیض آباد دھرنے میں گرفتار 48 مظاہرین کی ضمانت منظور
اسلام آباد(نا مہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیض آباد دھرنا میں گرفتار 48مظاہرین کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے ۔گزشتہ روز پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ۔واضح رہے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گرفتار دھرنا مظاہرین میں سے 132کی ضمانت منظور کر چکی ہے جبکہ پچاس ملزمان کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد رہائی کی روبکار بھی جاری کی جا چکی ہے۔
ضمانت منظور