حملہ کیس: عمران کی عدالت پیشی‘ پیر کو پھر طلبی، چیئرمین پی ٹی آئی برہم

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ‘ایجنسیاں) عدالت کی جانب سے بار بار بلائے جانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان برہم ہوگئے، عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان سے غصے میں پوچھا کہ عدالت نے تیسری بار کیوں بلایا مجھے تو یہ بلاتے ہی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو سمجھا تھا آج یہ آخری پیشی ہے۔ عمران خان نے غصے میں گاڑی کا دروازہ بند کیا اور چلے گئے جبکہ بابر اعوان مسکرا کر صفائیاں دیتے رہے۔ قبل ازیں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس اور سرکاری ٹیلی ویژن پر حملوں کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میںمزید چار روز کی توسیع کر دی ہے اور انہیں پیر 11 دسمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔