ضلعی عدالت نے رمشا مسیح کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو پانچ، پانچ لاکھ روپے ممچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ۔

ضلعی عدالت نے رمشا مسیح کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو پانچ، پانچ لاکھ روپے ممچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم خان کی عدالت نے رمشا مسیح کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئےپانچ پانچ لاکھ روپے کے دو مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا۔ اس سے پہلے عدالت میں گواہ حافظ زبیر کا بیان پڑھ کر سنایا گیا۔ حافظ زبیر نے امام مسجد خالد جدون کی طرف سے شواہد میں ردوبدل کا انکشاف کیا تھا۔ دوران سماعت ڈسٹرکٹ اٹارنی نے  تفتیشی افسرپر جانبداری کا الزام عائد کیا گیا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نماز کی کتاب جلانے پر جرم سرزد ہوگیا۔ قرآنی اوراق شامل کرنے کی ایف آئی آر بھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے رمشامسیح سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو بھی بد دیانتی پر مبنی قراردیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔