بے نظیر قتل کیس: مشرف کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن کو ارسال

اسلام آباد (اے این این) بے نظیربھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ارسال کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے احکامات کی روشنی میں بے نظیربھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنیوالے ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ارسال کردیئے ہیں جن کی تعمیل ہائی کمیشن کے ذریعے کرائی گئی ہے ۔ سابق صدر پرویز مشرف پر 19مارچ کو فرد جرم عائد کیے جانے کاامکان ہے اور اگر وہ مقدمے کی پیروی نہیں کرتے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے بعد شامل تفتیش نہیں ہوتے تو ان کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کیے جانے کے احکامات جاری کیے جاسکتے ہیں۔
مشرف/وارنٹ