پیپلز پارٹی کا جاسوسی کے معاملے پر ا مریکہ سے باضابطہ احتجاج‘ معافی کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی نے جاسوسی کے معاملے پر امر یکہ سے باضابطہ طور پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے امر یکی سفیر کو لکھے احتجاجی مر اسلہ میں  امریکی اقدام کو سفارتی اقدار کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امر یکی سفیر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیر ین کے سیکرٹری جنرل راجہ پر ویز اشرف کی جانب سے پاکستان میں امر یکی سفیر رچرڈ اولسن کو بجھوائے جانیوالے احتجاجی مر اسلہ میں امر یکہ کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جاسوسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جاسوسی کا معاملہ ناقابل برداشت اور عالمی ضابطوں کیخلاف ہے اور پیپلزپارٹی کی جاسوسی کر کے امر یکہ نے سفارتی اقدار کی خلاف ورزی کی اور پارٹی کی جاسوسی کر نا اسکی خودمختا ری کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔
پیپلز پارٹی / احتجاج