وزارت ریلوے نے انجنوں کی خریداری کیلئے دیئے ایک کروڑ 57 لاکھ ڈالر چینی بلیک لسٹ کمپنی سے واپس لے لئے

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت ریلوے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت ریلوے نے چینی کمپنی ڈانگ فانگ الیکٹرک کارپوریشن کو 75لوکو موٹیو کی خریداری کی مد میں 15فیصد ایڈوانس ادائیگی پر دی گئی 1کروڑ 57لاکھ ڈالر کی رقم واپس لے لی ہے جس کے بعد نئے انجنوں کی خریداری کیلئے دوبارہ ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو رواں ماہ جاری کر دیئے جائینگے۔