آپریشن متاثرین کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں وفاقی ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ جمع کرا دی

اسلام آباد (آئی این پی) آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کے لئے قائم کئے گئے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں وفاقی حکومت کے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ جمع کرا دی۔ اتوار کو وفاقی حکومت کے ملازمین نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی امداد کے لئے قائم کئے گئے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں اپنی ایک دن کی تنخواہ جمع کرادی ہے جس سے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 35 کروڑ روپے جمع ہوئے۔
ایک دن کی تنخواہ