آپریشن دانشمندانہ فیصلہ نہیں، حکومت کو بالآخر مذاکرات کی طرف لوٹنا پڑے گا: مولانا سمیع الحق

لاہور (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کو کسی صورت دانشمندانہ فیصلہ قرار نہیں دیا جا سکتا اور حکومت کو بالآخر مذاکرات کی طرف لوٹنا پڑے گا،اس معاملے پر ہرگز خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ آپریشن کے فیصلے کے بعد سے میرے اوپر سکتہ طاری ہے ۔ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ حالات میں بہتری کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جسکی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں آئی ڈی پیز نقل مکانی کر چکے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے انہیں کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
مولانا سمیع الحق