چرس، شراب،پستول برآمد،9ملزمان گرفتار

چرس، شراب،پستول برآمد،9ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں,ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان کو گرفتارکر لیاتھانہ پیرودھائی پولیس نے بشیر سے1250گرام چرس،تھانہ نصیرآباد پولیس نے خاور جاوید سے 1300گرام چرس ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے ظفیر سے 8لیٹر کھلی شراب ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے نوید سے 5لیٹر کھلی شراب،نزاکت سے 5لیٹر کھلی شراب،تھانہ مندرہ پولیس نے شہزاد مسیح سے 6بوتل شراب،تھانہ گوجرخان پولیس نے نقاش سے 25بوتل شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے طارق کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر لیا ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے اورنگزیب سے پستول 30بور بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔