جمہوری استحکام کیلئے ہر سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا‘ آصف کرمانی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ناچ گانے والی نہیں سنجیدہ قیادت آگے لے کر جائے گی، ٹانگیں کھینچنے والوں کے ہاتھ سوائے مایوسی کے کچھ نہیں آئے گا، نواز شریف آئین، قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، کراچی سے خیبر اور گوادر سے خنجراب تک عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اور جمہوری استحکام کیلئے ہر سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا، حکومت نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کر رہی ہے۔