قومی مفاد کے ادارے ختم کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا کیا جواز ہے؟ چیف جسٹس
اسلام آباد (نوائے وقت) سپریم کورٹ میںنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سنٹرکی اربوں روپے کی اراضی پر ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کیخلاف درخواستوں سوموٹو کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے جواب داخل کروادیا گیا ہے جس پر عدالت نے دیگر فریقین کو جواب الجواب داخل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل میں ہونیوالی ریسرچ قومی مفاد میںنہیں ہو رہی تھی؟ قومی مفاد میں کام کرنیوالے ادارہ کو ختم کر کے ہائوسنگ سوسائٹی بنا نے کا کیا جواز ہے؟