عمران کے الزامات سیاسی ناپختگی ہے دھرنا ہماری روش نہیں: خورشید شاہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس ریکویذیشن کے لئے مطلوبہ تعداد نہیں کہ ہم قومی اسمبلی کا اجلاس بلاتے اور سپیکر کا انتخاب کرواتے، جب ہم (ق) لیگ سے مل سکتے ہیں تو تحریک انصاف کے ساتھ بھی ملا جا سکتا ہے اگر مجھے شاہ محمود قریشی35ممبرز کے دستخط سے ریکوزیشن دے دیتے تو ہم اجلاس بلا لیتے، جنرل راحیل اپنے پیچھے والے کا بھی خیال رکھتے ہیں وہ ہرگز ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔ میڈیا سے میں انہوں نے کہا کہ دھرنا ہماری روش نہیں ہے حکومت کے خلاف عمران خان کی طرح دھرنا نہیں دینا چاہتے، عمران خان مجھ پر الزامات لگا کر سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے فیصلے پر تعینات ہوئے ہیں، ہم نے کوئی سفارش نہیں کی، قومی اداروں کی نجکاری پاکستان کی بنیادوں کوکھوکھلا کرنے کے مترادف ہے۔2013ء 15.3ٹریلین آج 17.4ٹریلین کا قرضہ ہو چکا ہے،20ارب ڈالر کا قرضہ بڑھا ہے،2سال میں۔