ممبئی حملہ کیس: خصوصی عدالت نے شہادتیں طلب کرلیں، سماعت19نومبر کو ہوگی

راولپنڈی( ثناءنیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج شاہد رفیق نے ممبئی حملہ کیس میں ملزمان کی جانب سے عدالت پر عدم اعتماد کے بارے میں ہائی کورٹ میں دائر درخواست خارج ہونے پر استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلی ہیں اور مقدمہ کی سماعت19نومبر تک ملتوی کردی ہے۔