حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش‘ نوازشریف پوتے کو دیکھنے لندن گئے‘ آج وطن واپس آئیں گے

اسلام آباد + لاہور (سپیشل رپورٹ + خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف کے لندن میں مقیم بیٹے حسن کے گھر بیٹا پیدا ہوا ہے۔ نوازشریف ترکی سے اپنے پوتے کو دیکھنے گئے تھے۔ دریں اثناءڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا کہ میاں نوازشریف ترکی اور برطانیہ کے پندرہ روزہ دورے کے بعد آج اتوار کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔ نوازشریف 21 اکتوبر کو ترکی گئے تھے۔