اسلام آباد: جسٹس (ر) راجہ فیاض کے بیٹے پر حملہ گاڑی چھیننے کی کوشش

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) راجہ فیاض کے بیٹے ڈاکٹر ادریس پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا اور انکی گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر ادریس کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔