پی ایم ڈی سی کے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
اسلام آباد (قاضی بلال خصوصی نمائندہ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) میں تنازعات شدت اختیار کرتے رہے ہیں صدارتی آرڈیننس سے معطل کی گئی کونسل نے قانونی جنگ شروع کردی ہے۔ چند روز قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست پروفیسر اعظم حسن یوسفانی سابق ممبر کونسل نے دائر کی ہے جس میں صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر شبیر لہڑی ¾ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو فریق بنایا گیا ہے سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور گیارہ مئی کوسکھر میں طلب کر لیا ہے۔ ایک اور درخواست سندھ ہائیکورٹ کراچی بینچ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کونسل آرڈیننس لیپس ہونے کے بعد کونسل کو کام سے روکا جائے۔ اس درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کراچی بینچ نے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
پی ایم ڈی سی