چار سکھ یاتریوں کے واپس جانے کا کوئی ریکارڈ نہیں ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو رپورٹ دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سکھ یاتریوں کے وطن واپس نہ جانے کے معاملے پر ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو رپورٹ دیدی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سے آئے چار سکھ یاتریوں کا واپس جانے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ چاروں سکھ پراسرار طور پر اپریل کے دوسرے ہفتے سے لاپتہ ہیں۔