وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں مارکیٹس اور شاپنگ مال رات آٹھ بجے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دی

 وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں مارکیٹس اور شاپنگ مال رات آٹھ بجے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دی

حکومت کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بجلی بچانے کے لیے مارکیٹوں کو رات آٹھ بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ شادی ہال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم تاجروں نے اس پر شدید احتجاج کیا۔ حکومت کی جانب سے تاجروں کے ساتھ مذاکرات بھی کیے گئے جو کامیاب نہ ہو سکے۔ اب حکومت کی جانب سے رات آٹھ بجے دکانیں اور شاپنگ مال جبکہ شادی ہال رات دس بجے بند کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومتی نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ دوسری جانب تاجروں نے فیصلے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے رکھی ہے۔