ماڈل ایان علی کے رئیل سٹیٹ کاروبار ی ساتھیوں کو گرفتار کرنیکا فیصلہ‘ بااثر افراد نے بدنامی کے ڈر سے قانونی معاونت کی پیشکش کردی

ماڈل ایان علی کے رئیل سٹیٹ کاروبار ی ساتھیوں کو گرفتار کرنیکا فیصلہ‘ بااثر افراد نے بدنامی کے ڈر سے قانونی معاونت کی پیشکش کردی

راولپنڈی (آن لائن) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایان علی کے تفتیش کاروں نے ماڈل کے رئیل سٹیٹ کاروبار کے دلال اور خریدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے ایان علی کے رئیل سٹیٹ دلال ممتاز اور اویس احمد کے جلد گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے ۔ ممتاز اور اویس علی نے بحریہ ٹائون میں 5 پلاٹوں کا بندوبست کیا تھا جو اس نے بحریہ ٹائون میں فروخت کر دیئے تھے ۔دریں اثناء ماڈل ایان علی نے پوری طرح سے قانونی مدد فراہم نہ کرنے اور جیل کی اذیت بھری زندگی سے نجات حاصل کرنے کے لیے چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ بدنامی سے بچنے کے لیے مقدمے کی پیروی اور ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ماڈل کو پیشکشیں شروع کردیں، ماڈل نے اپنی درخواست ضمانت کی سماعت اور قانونی مشاورت کے لئے پانچ رکنی وکلاء پینل بھی مقررکردیا ۔