مالدیپ کے صدر آج پاکستان آ ئیں گے

مالدیپ کے صدر آج پاکستان آ ئیں گے

اسلام آباد( آن لائن) مالدیب کے صدرعبداللہ یامین عبدالقیوم دو روزہ دورے پر آج بدھ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ صدرعبداللہ یامین وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔ترجمان کے مطابق مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور اپنے ہم منصب صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے۔صدر ممنون کی جانب سے مہمان صدر کے اعزاز میں ضیافت بھی دی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ صدر عبداللہ یامین کے دورے کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے مابین باہمی تعلقات پر بات کی جائے گی جبکہ کھیل، تعلیم، صحت، منشیات اور نارکوٹکس کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔