عمران فاروق قتل: برطانیہ کا معظم علی کی حوالگی کے لئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ

عمران فاروق قتل: برطانیہ کا معظم علی کی حوالگی کے لئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد( آن لائن )عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کے بعد برطانیہ نے معظم علی کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔ لندن میں عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم پاکستان میں سکاٹ لینڈیارڈ کی بے چینی بڑھنے لگی۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم معظم علی کی حوالگی کے لیے برطانیہ نے انٹرپول کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا۔عمران فاروق کے قاتلوں تک پہنچنے کیلئے سکاٹ لینڈیارڈ معظم علی کے ریڈ وارنٹس کی درخواست کرے گا۔ذرائع کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یہ درخواست انٹرپول سے کی جائے گی تاہم پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان کا معاہدہ نہیں ہے۔