طاہر عبدالمجید رانجھا ائر وائس مارشل تعینات عمران مجید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سرجن جنرل بنا دیا گیا

طاہر عبدالمجید رانجھا ائر وائس مارشل تعینات عمران مجید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سرجن جنرل بنا دیا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت نیوز) ائیرکموڈور طاہر عبدالمجید رانجھا کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ میجر جنرل عمران مجید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سرجن جنرل تعینات کر دیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق منگل کے روز ائیر کموڈور طاہر عبدالمجید رانجھا کو ترقی دے کر ائیر وائس مارشل بنا دیا گیا۔ ائیر وائس مارشل طاہر عبدالمجید رانجھا نے نومبر 1985ء میں پاک فضایہ میں کمشن حاصل کیا تھا۔ اپنے تیس سالہ کیرئیر کے دوران انہوں نے پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں ٹرانسپورٹ‘ سکوارڈن فلائیٹ ونگ اور آپریشنل بیسز کی کمانڈ کی۔ دریں اثنا میجر جنرل عمران مجید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل بنا دیا گیا۔ لیفٹیینٹ جنرل عمران مجید قومی سطح پر کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی کے بانی مانے جاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عمران مجید آرمڈ فورسز انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں کمانڈر تعینات رہے ہیں اور آج کل آرمی میڈیکل کالج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔