ذوالفقار مرزا کو غلطی تسلیم کر کے معذرت اور خود کو قانون کے حوالے کردینا چاہیے: رحمن ملک

ذوالفقار مرزا کو غلطی تسلیم کر کے معذرت اور خود کو قانون کے حوالے کردینا چاہیے: رحمن ملک

اسلام آباد (اے پی پی) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا  کو اپنی غلطی تسلیم کر کے معذرت کر لینی چاہیے اور خود کو قانون کے حوالے کر دینا چاہیے۔  پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ بعض نجی ٹی وی چینلز پر اینکر پرسن لوگوں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں  وزارت اطلاعات و نشریات ایسے پروگرام  بھی بند کرائے جس میں لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔ ذوالفقار مرزا  نے  گزشتہ  روزتھانے میں شیشہ اور فون کو نہیں بلکہ قانون کو توڑا ہے،  دوستی اور دشمنی کی کچھ حدیں ہوتی ہیں، لہذا اتنا بھی آگے نہیں جانا چاہیے کہ واپسی کا کوئی راستہ نہ رہے۔