بڑھتی آبادی ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے، حکومت فوری اقدامات کرے: خورشید شاہ

بڑھتی آبادی ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے، حکومت فوری اقدامات کرے: خورشید شاہ

اسلام آباد (آن لائن) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کابم ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ آبادی کا بڑھنا ایک سنگین معاملہ ہے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں جلد  بحث کروائی جائے۔ تحریک آرٹیکل 259 کے تحت قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔ بڑھتی ہوئی آبادی مستقبل میں پاکستان کے لئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے جس کے لئے حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں اور اس مسئلے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جو تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔