پارلیمانی وفد کی 3 روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد آمد ‘پاکستان کی خوشحالی بحرین کی خوشحالی ہے: خلیفہ بن احمد الدھرانی

اسلام آباد (ثناء نیوز) بحرین کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین خلیفہ بن احمد الدھرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوطی اورخوشحالی بحرین کی مضبوطی اور خوشحالی ہے بحرین پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچنے پرکیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پارلیمانی پاک بحرین فرینڈ شپ گروپ نے ایئر پورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔