نااہل رکن اسمبلی سمیرا ملک کی نظرثانی اپیل، وکیل تبدیل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں این اے 69 سے مسلم لیگ (ن) کی نااہل سابق رکن اسمبلی سمیرا ملک کی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے انکی وکیل تبدیل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت معاملے کا آئین و قانون کی روشنی میں جائزہ لیکر ضمنی فیصلہ دیگی۔ عدالت نے مخدوم علی خان کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے فریقین، اٹارنی جنرل، عمر اسلم ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔