لاپتہ افراد کے لواحقین پر تشدد کیخلاف اپوزیشن نے سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی

لاپتہ  افراد کے لواحقین  پر تشدد کیخلاف  اپوزیشن نے سینٹ میں تحریک  التوا جمع کرا دی

اسلام آباد (ثناء نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے پرامن مظاہرے پر  حکومتی  تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے ۔پیر کو  اپوزیشن کے 8 سرکردہ اراکین سینٹ نے یہ تحریک التوا جمع کرائی۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن،  عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر حاجی عدیل بھی محرکین میں  شامل ہیں۔ محرکین کا  کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے خاندانوں پر  تشدد کا یہ واقعہ  دہشت گردی ہے  جس کی براہ راست ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ واقعہ پر فوری طور پر ایوان بالا میں بحث کی جائے اور معمول کی کارروائی کو روک دیا جائے ۔ دیگر محرکین میں سینیٹر میاں رضا ربانی ، سینیٹر افراسیاب خٹک ، سینیٹر جہانگیر بدر ، سینیٹر سعیدہ اقبال ، سینیٹر صغراں امام اور سینیٹر روبینہ خالد شامل ہیں۔